پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو جیت کے لیے 271 رنز کا آسان ہدف دے دیا

ورلڈ کپ جیت کر واپس آنے والے کپتان کے دعوے ہوا ہوگئے -پاکستان کی ٹیم مسلسل تین میچوں میں ناکامی کے بعد آج بھی آؤٹ آف فارم دکھائی دی -عبداللہ شفیق نے پہلا اوور میڈن کھیل کر دباؤ میں اور اضافہ کردیا -دونوں اپنرز ناکام ہوکر پویلین لوٹ گئے -بابر اعظم نے 65 گیندیں کھیل کر پچاس رنز بنائے ایک موقع پر پاکستان کی آدھی ٹیم 155 پر پویلین لوٹ گئی اس موقع پر پہلے سعود شکیل اور شادب اور پھر نواز نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا -پاکستان کی پوری ٹیم 47ویں اوور میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی -لگتا یہی ہے کہ اس وقت ساؤٹھ افریقی کی ٹیم جس طرح بیٹنگ کررہی ہے ان کے لیے یہ ٹارگٹ حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا مگر ساؤتھ افریقہ پریشر میں اپنا ردھم برقرار نہیں رکھ پاتی آج اس نے یہ ٹارگٹ حاصل کرلیا تو اس کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا اور وہ سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی بھی کرجائے گا اور پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی