پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بابر اعظم کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا پاکستان نے یہ میچ 109 رنز کے بڑے مارجن سے باآسانی جیت لیا -اس کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کی یہ سیریز 1–1 سے برابر بھی ہوگئی -پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ میں مرد بحران فواد عالم نے ایک بار ہھر سنچری بنا کر اپنے ورلڈ کلاس پلئیر ہونے کا ثبوت دیا، انکا بھرپور ساتھ کپتان بابر اعظم نے بھی دیا انھوں نے 75 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے پہلی اننگ میں 51 رنز دے کر 6 ویسٹ انڈین بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگ میں بھی انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی پاکستان کے اس سپوت نےمیچ میں 94 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

IMAGE SOURCE; The News International

پاکستان کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں بھی زبردست کارکردگی دکھائی تھی مگر اس وقت قسمت نے پاکستان کا ساتھ نہ دیا اور پاکستان 1و کٹ سے پہلا میچ ہار گیا تھا مگر دوسرے میچ میں ہماری ٹیم فل فارم میں نظر آئی اور انہوں نے ویسٹ اندیز کو ان ہی کے ہوم گراؤنڈ میں ہرا دیا پاکستان کی ٹیم کی یہی خوبی ہے کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی وقت سرپرائز دے سکتی ہے- جس کا عملی ثبوت پاکستان نے کل کے میچ میں دیا

IMAGE SOURCE; Inside Sports

میچ کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ پاکستان نے اپنی پہلی اور دوسری اننگ ڈکلئیر بھی کی جو حیران کن جرآت مندی کا مظاہرہ تھا -فواد عالم جب بیٹنگ کرنے وکٹ پر آئے تو پاکستان کے 3 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے مگر اپنا پورا زور لگانے کے باوجود وہ فواد کو آؤٹ نہ کر سکے اور 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس آئے پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور حسن علی نے بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا اور یوں پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا اور آج پاکستانیوں نے ٹویٹر پر اپنے ان ہیروز کو خوب شاباش دی اور مبارکباد پاکستان ٹیم کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے

ہماری دعا ہے کہ پاکستان اپنا یہ اعتماد برقرار رکھے اور جیت کی عادت ڈال لے کیونکہ عنقریب کرکٹ کا ٹی-20کا میلہ سجنے کو ہے پاکستانی قوم پر امید ہے کہ کھلاڑی قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور وہ اس بار بابر اعظم کی قیادت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ لے کر ہی لوٹیں گے ۔۔۔۔۔۔انشاؑ اللہ

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا