پاکستان نے بھارت کو ہرایا تو عرفان پٹھان کی طرح ڈانس کروں گا ؛محمد عامر

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر جنھوں نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار باؤلنگ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ایک بار پھر اپنے جاندار بیان کے سبب خبروں میں آگئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے موقع دیا تو عرفان پٹھان سے افغانستان کے خلاف ہماری ٹیم کی شکست کا بدلہ بھارت کو ہرا کر لیں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے تو وہ عرفان پٹھان جیسا ڈانس کریں گے اور جشن منائیں گے ۔

 

 

بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں راشد خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نےعرفان پٹھان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں بھارت کی پاکستان سے نفرت ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی تھی۔تاہم آج محمد عامر نے یہ بیان دے کر پاکستانی نوجوانوں میں ایک نئی روح پھونک دی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی