پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

وہ پاکستانی جو امریکہ سے کرکٹ میچ ہارنے پر بہت اداس ہیں ان کے لیے ایک خوشخبری قازقستان سے آئی ہے -پاکستان نے قازقستان میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا، قومی سائیکلسٹ علی الیاس نے انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں ایشیا بھر کے بہترین سائیکل سواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں علی الیاس نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔12جون تک جاری رہنے والی چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 8 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم میں علی الیاس، امجد خلیل، عبدالوہاب، محمد اسماعیل انور، نثار علی، شایان رضوان، دانش نسیم، اور عاطف حسین قاضی شامل ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ان قومی ہیروز کو پوری طرح سپورٹ کریں اور حکومت ان کی تنخواہیں بھی لاکھوں میں کرے جو ملک کےلیے تمغے جتتے ہیں –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

Default image

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے