آج پاکستان کے شہر ملتان میں ایشیا کپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا -پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 342 رنز بنائے -جس کے جواب میں نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی اس طرح پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد نیپال کو 238 رنز سے ہرا دیا –پاکستان کی جانب سے شاہین اور حارث نے دو دو جبکہ شاداب نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی -شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر بابر اعظم کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا –
جنھوں نے آج 151 رنز کی شاندار اننگ کھیلی- یہ ان کے کیرئیر کی 19 ویں سنچری تھی – پاکستان میں دہشت گردی کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد 15 سال بعد کوئی بڑا ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے -البتہ اس سے پہلے انگلینڈ ،آسٹریلیا ،ویسٹ انڈیز ،زمبابوے ،سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں یہاں آکر میچز کھیل چکی ہیں –