پاکستان نے اوور 40گلوبل کپ میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو 252 بڑے مارجن سے شکست دے کراوور40 گلوبل کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے سامنے 401 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا -عبدالرزاق کی 195 رنز کی شاندار اننگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا –

 

کراچی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی شکست دے دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 401 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 120 گیندوں پر 195 رنز بنائے، عبد الرزاق کی اننگز میں شاندار 22 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔ مزید برآں امجد علی نے 103 رنز بنائے، جب کہ تصور عباس نے صرف 23 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنی اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز پر ختم کی۔ آسٹریلیا کے کرس ڈکسن اور سٹیو فالسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 148 رنز بنا سکی اس طرح پاکستان نے یہ میچ 252 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے اب تک آٹھ میچوں میں مجموعی طور پر 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے