20
پاکستان امریکہ میں اپنے سفارت خانے کی پرانی عمارت فروخت کرنے والا ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ (ایف او) نے اس حوالے سے ہدایات بھیج دی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ عمارت گزشتہ 15 سالوں سے خالی پڑی ہے اور یہ واشنگٹن کے اہم مقام پر واقع ہے جس کی مالیت 5 سے 6 ملین ڈالر ہے۔
Image Source: BOL News
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب دفتر خارجہ نے چمن حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے افغانستان سے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔