پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیری خواتین کی حالت زار کو اجاگر کیا

اقوام متحدہ میں، پاکستان نے خواتین کے حقوق پر سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث میں کشمیری خواتین کی حالت زار کو ایک بار پھر اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

Image Source: TD

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے افسوس کا اظہار کیا کہ 15 رکنی کمیٹی کے مباحثوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف جاری تشدد کو بہت کم توجہ دی جاتی ہے۔

پاکستانی ایلچی نے تنازعات کی متعدد صورتوں میں جہاں خواتین اور لڑکیوں کو خطرہ لاحق ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے ان چیلنجوں کو ایک جامع، موثر اور غیر امتیازی انداز میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی