پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر توجہ مرکوز رکھے

اقوام متحدہ میں “بچوں اور مسلح تنازعات” کے موضوع پر سالانہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ ہندوستانی افواج مقبوضہ علاقے میں بچوں کے خلاف “خوفناک جرائم” کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کو معمول کے مطابق حراست میں لیا جاتا ہے اور انہیں تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ انٹیلی جنس معلومات حاصل کی جا سکیں یا یہ اعتراف کروایا  جا سکے کہ ان کا تعلق ان کشمیری گروپوں سے ہے جو حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس کا سلامتی کونسل نے وعدہ کیا تھا۔

Image Source: Dawn

منیر اکرم نے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر  میں بچوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھائے، جس میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں چھروں کے استعمال اور غیر قانونی حراست کو ختم کرنا شامل ہے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے