پاکستان نے اردن کے المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

پاکستان نے اردن کے عقبہ بندرگاہ پر ہونے والے المناک واقعے میں جانوں کے ضیاع اور زخمیوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک پریس ریلیز میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اردن کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

Image Source: Daily Times

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی