پاکستان نےپہلے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی

پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ایسے وقت میں شاندار نصف سنچری بنائی جب بابر اعظم اور فخر زمان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد گرین شرٹس کو میچ کو مستحکم کرنے کے لیے ایک کھلاڑی کی ضرورت تھی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران رضوان 52 گیندوں پر 78 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔انھوں نے اپنی اننگ میں 10 چوکے بھی لگائے ان کا بھر پور ساتھ نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑی علی حیدر نے دیا ، حیدر علی نے 68 رنز بنائے ۔حیدر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

پاکستان ابتدائی اور وقفے وقفے سے وکٹیں کھونے کے باوجود بورڈ پر 200 رنز کا بڑا مجموعہ بنانے میں کامیاب رہا جب ونڈیز کے کپتان نکولس پورن نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے وسیم جونئیر نے بہترین باؤلنگ کی انھوں نے 40 رنز دیکر ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

پاکستان کے 200 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان نے اپنا پہلا میچ 63 رنز سے جیت کر بہترین آغاز کردیا

ویسٹ انڈیزکو شکست دیکر میزبان ٹیم نے کیلنڈر ائیر میں 18 ویں فتح حاصل کی ہے اور یوں پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا وہ ایک سال میں 18 ٹی ٹونٹی میچز جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی