پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا -پاکستان تیسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے اس سے قبل پاکستان 2007 اور 2009 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکا ہے –پاکستان کو فائنل تک پہنچانے میں نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی حارث کا کلیدی کردارہے جس نے اہم ترین میچوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر دنیا کو حیران کردیا –
Melbourne here we come again!
Congratulations Pakistan 🇵🇰#PakvsNz pic.twitter.com/YahjwQ4yzp— Momina Basit (@MominaBasit1) November 9, 2022
آج پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اور رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، محمد رضوان اور بابر اعظم ورلڈ کپس کےدوران تیسری بار مجموعی طور پر سینچری سکور کرنے والی جوڑی بن گئی ہے۔ان دونوں کھلاڑیوں نے 9ویں بار 100 رنز کی پارٹنرشپ کی ہے –
First team to qualify for T20 world cup 2022. Congratulations Pakistan 🇵🇰#PakvsNz #T20Iworldcup2022 pic.twitter.com/VKGn2CZvRF
— Scott Bennett (@scottbennetth) November 9, 2022
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور اوپننگ جوڑی بابراعظم اور رضوان نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا ہے ، بابر اور رضوان نے سیمی فائنل میں 100 سکورز سے زائد کی پارٹنرشپ قائم کی ہے ، اور وہ ایسا ورلڈ کپ میں تیسری بار کر چکے ہیں
Congratulations Pakistan#PakvsNz#T20Iworldcup2022 pic.twitter.com/bkJS0rOScD
— PTI Official Bhakkar (@PTIOfficialBKR) November 9, 2022
۔بابر اور رضوان نے 53 اور 57 رنز بنائے -محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا -اب پاکستان انگلینڈ یا انڈیا میں سے کسی ایک ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلے گا – پاکستان کے فائنل میں پہلے پہنچ جانے کے بعد انڈیا پر یشر زیادہ پریشر ہوگا –