پاکستان نیوزی لینڈ سے مسلسل چوتھا ٹی- ٹونٹی میچ ہار گیا

دنیا میں ٹی تونٹی کی گیارہ سیریز جیت کر کئی سال ورلڈ نمبر ون رہنے والی قومی ٹیم، اب اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے -آج وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا چوتھا میچ بھی بری طرح ہار گئی؛ لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کھیلنا ہی بھول گئی ہے -نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی -ٹونٹی میچ میں 7وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 4-0 صفر سے برتری حاصل کرلی ہے ۔اب صرف ایک میچ باقی رہ گیا ہے جس کے رزلٹ کا اندازہ لگانا بھی مشکل نظر نہیں آرہا –
رضوان کی 90 رنز کی شاندار اننگ کے باوجود پاکستانی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا پائی – نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 159 رنز کے ہدف کو 18.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی ، گلین فلپس 72جبکہ ڈیرل مچل70رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں سرف 30 رنز پر گرگئیں مگر پھر اگلی جوڑی کو کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی توڑ نہ سکا اور یوں یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی -۔اس سے قبل پاکستان نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے جس میں سب سے اہم کردار محمد رضوان کا رہا جنہوں نے 90 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی، ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے میدان میں اتر کر کھیل کاآغاز کیا لیکن نوجوان کھلاڑی ایک مرتبہ پھر فلاپ ہوئے اور 5 رنز کے مجموعے پر صائم ایوب صرف ایک سکور بنا کر پولین لوٹ گئے، وہ ہنری کی گیند پر مچل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔

ان کے بعد بابراعظم نے میدان سنبھالا اور محمد رضوان کا ساتھ نبھانے کی کوشش کی لیکن بابراعظم 56 رنز کے مجموعے پر 19 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔تیسرے نمبر پر فخر زمان آئے مگر 9 رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔پاکستان کی چوتھی وکٹ صاحبزادہ فرحان کی گری جو صرف ایک سکور ہی بنا سکے ۔ محمد افتخار 126 رنز کے مجموعے پر 10 رنز بنا کر آوٹ ہو ئے ۔پاکستان کے بلے باز اور باؤلر دونوں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے سامنے بے بس نظر آئے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی