پاکستان میں 28 سے 31 مارچ تک پھر بارشیں ہوں گی ‌

بلوچستان کے لوگ تیار ہوجائیں کیونکہ بارشوں کا ایک اور سپیل بلوچستان میں برسنے کو تیار ہے -بارشیں برسانےوالا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

 

نئے سسٹم کے باعث 28 مارچ سے 31 مارچ تک چاغی، پشین، بارکھان، زیارت، ہرنائی، خضدار، قلات، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے جبکہ کوہلو، ڈیرہ بگٹی، چمن، پنجگور، گوادر، لسبیلہ اور لورالائی میں بھی بارشیں ہونگی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے، طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال سے کچے مکانات، باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس سے قبل بھی پاکستان میں طوفانی بارشوں نے فصلوں کو اجاڑ کررکھ دیا اور جاتی سردی کو بریک لگا دیا تھا –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا