پاکستان میں کرونا کی تازہ ترین صورتحال

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو اتنی بڑی آبادی اور اتنے گھمبیر مسائل کے باوجود کرونا کو بہت احسن طریقے سے ہینڈل کررہا ہے اور عمران خا ن کی کرونا ہینڈلنگ کو دنیا نے سراہا اور پھر ان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کو دنیا بھر کے تمام چھوتے بڑ ے ممالک نے اپنے اپنے ملکوں میں رائج کرکے اپنی بند معیشت کا پہیہ چلانا شروع کیا عمران خان کی ان پالیسیوں کی تعریف ایک وقت دنیا کے سب سے امیر آدمی او رامریکی حکومت کے اہم عہدہ دار بل گیٹس نے بھی کی

پاکستان میں اس وقت 11 لاکھ 60 ہزار 119 کرونا مریض ہیں ان میں سے 25 ہزار 788 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 10 لاکھ 39 ہزار 758 افراد روبصحت ہوگئے ہیں 30 اگست 2021 کو ملک میں 3838 افراد کرونا کا شکار ہوئے اور 118 افراد دنیا سے رخصت ہوگئے

پاکستان آج بھی اپنے وطن کے کروڑوں باسیوں کو مفت ویکسین فراہم کررہا ہے حکومت نے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ویکسین فراہم کر رکھی ہے جو عوام کو پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں دستیاب ہے

پاکستان مین اب تک 5 کروڑ 33 لاکھ 14 ہزار 628 افراد کو ویکسین کی دوزز لگائی گئی ہیں اور حکومت پاکستان 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو 2021 میں ہی کرونا ویکسین لگانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے- تاہم پاکستان میں عوام ابھی تک اس ویکسین کو لگوانے میں زیادہ آمادہ نظر نہیں آرہے ہیں اور صرف وہ ا فراد ہی ویکسین لگوارہے ہیں ہیں جو سرکاری یا نجی اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں اور ان اداروں نے اپنے ملازمیں پر دباؤ ڈال کر ویکسین لگوائی- جب تک عوام کرونا وبا کو سنجیدگی سے نہیں لیتی پاکستان سے کرونا وبا کا خاتمہ نہیں ہوسکتا

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا