پاکستان میں کرونا وبا نے ایک بار پھر معیشت پر کاری وار کردیا

پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرونا وبا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کی زد میں سب سے زیادہ کاروباری افراد متاثر ہورہے ہیں 6ستمبر سے ایک بار پھر تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے شادی ہالز میں بھی تالے ہیں اور وہاں کام کرنے والے افراد بھوک سے بے حال ہیں

IMAGE SOURCE : Naya Daur

تعلیمی ادارے بند ہونے سے اساتزہ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ90 فیصد سکول مالکان بچوں سے پوری فیس وصول کرلیتے ہیں مگر اساتزہ کو ایک پیسہ بھی ادا نہیں کرتے پاکستان میں نجی سکولوں میں تقریبا 12 لاکھ اساتزہ بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے بعض سکول پورے سال میں ایک دن کی بھی چھٹی کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور ان کی تنخواہ کاٹ لیتے ہیں- تنخواہیں نہ ہونے کے برابر ہیں اساتزہ کیلئے کلاس روم میں کرسی تک نہیں رکھی جاتی اور ان کو تمام دن کھڑے رہ کر کام کرنا پڑتا ہے-ٹیچرز کو بنا وارننگ کے نوکری سے برخواست کردیا جاتا ہے کیا ریاست مدینہ میں کبھی ایسے سلوک کا تصور بھی(خدانخواستہ) کیا جا سکتا تھا ہرگز نہیں ان کی بے پناہ عزت اور تکریم کی جاتی تھی -مگر حکومت کو ان سفید پوش معلم و معلمات کی کوئی فکر نہیں ہے

دوسری جانب کرونا وبا کے لیے کسی ایس او پیز پر ذرا عمل درآمد نہیں ہورہا -لاہور اسلام آباد کراچی سمیت تمام ہسپتالوں میں لوگ بنا ماسک کے گھوم پھر رہے ہیں -حکومت نےویکسین تو وافر نقدار میں ہسپتالوں میں پہنچارکھی ہے مگر لوگوں کو ویکسین لگوانے پر قائل کرنے میں وہ بری طرح ناکام ہے خاص طور سے چھوٹے شہرون میں تو ویکسین کی طرف سے عوام کا رویہ تکلیف دہ حد تک سست ہے

اگر ویکسین لگوانے کا عمل اسی طرح سستی سے جاری رہا تو کرونا کی لہروں کانہ ختم ہونے والا سلسلہ جاوی رہے گا اور سمارٹ لاک ڈاؤں معیشت کی بربادی کرتا رہے گا تعلیمی ادارے بند ہونے سے بچوں کی ذہنی صلاحیت کم سے کم تر ہوتی جائے گی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کاروبار متاثر ہوگا اور ملک میں مہنگائی بڑھتی جائے گی

حکومت کو چاہیے کرونا کے مسئلے کو درست اور مناسب طریقے سے حل کرے عوام میں شعور پیدا کرے تاکہ عوام کرونا وبا کو سیریس لے احتیاط کرے تاکہ اس موذی وبا سے جان چھڑائی جا سکے ورنہ اگر کرونا وبا کو عوام فریب اورڈرامہ قرار دیتی رہے گی تو پوری قوم اس کی سخت سزا بھگتے گی

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا