پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا امکان

مسلمانوں نے تقریبا 10 سال گرمیوں کے سخت روزے گزار لیے اور اس سال سے روزے نسبتا کم گرم موسم میں آئٰیں گے اس لیے اس کا دورانیہ بھی کم ہوگا تو بچوں اور پختہ عمر کے افراد بھی روزے باآسانی رکھ پائیں گے -پوری دنیا کے مسلمان بے تابی کے ساتھ ماہ رمضان کی آمد کا انتظار کررہے ہیں -عرب ممالک میں 10مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے پر پہلا روزہ 11مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں اتوار 10مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، 11فروری اتوار سے شعبان کا مہینہ شروع ہوا اور اتوار 10مارچ کو29شعبان ہو گی۔کیونکہ پاکستان میں سعودی عرب سے اگلے روز چاند نظر آتا ہے اس لیے ہمارے ملک میں 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے –

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل