پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم 20 جولائی بروز جمعرات ہوگی۔ اور یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا -مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا ، اجلاس کے دوران ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی جانب سے یکم محرم جمعرات کے روز ہونے کا اعلان کردیا گیا۔
سعودی سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ آج بروز منگل ذوالحج کا مہینہ مکمل ہوگیا۔سعودی عرب کے خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بدھ 19 جولائی بروز بدھ سے محرم الحرام کے نئے سال کا آغاز ہوگا اور اسی روز بیت اللہ میں غلاف کعبہ کی رسم بھی ہوگی –