پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کے لیے چائنہ کی دبنگ انٹری

پاکستان میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے چائنہ نے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں چائنہ کے نمائندے چنکس سو نے سب سے پہلے مسلم لیگ ق کے راہنماؤں سے ملاقات کی جس کے بعد ایک بار پھر اتحادیوں کے حکمران جماعت کے ساتھ جانے کے امکانات بہت حد تک بڑھ گئے ہیں

پاکستان اور چین کے درمیان بین الاقوامی، علاقائی اور دفاعی تعاون کو سراہتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنماوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں جن کی پاکستان نہ صرف قدر کرتا ہے بلکہ اسے فخر بھی ہے۔چین پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتا ہے، چنکسو نے پی ایم ایل-ق کے وفک کے سات ملاقات کے بعد کہا

انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے بھی ملاقات کی اور ان کی رہائش گاہ پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دو طرفہ تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات اور بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں سیاسی اتار چڑھاؤ عروج پر ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی