پاکستان سمیت دنیا میں 3 چاند ایسے ہیں جن کو دیکھنے کے لیے مسلمان بےتاب ہوتے ہیں ان میں سے دو خوشیاں اور مسرت لاتے ہیں جبکہ تیسرا اہل اسلام کے دلوں کو مغموم کردیتا ہے یہ عیدین اور محرم کے چاند کہلاتے ہیں ؛� ماہر فلکیات اور ایمریٹس ایسٹرانومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک 11مارچ 2024ءسے شروع ہو گا۔ اس لحاظ سے پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 12مارچ کو متوقع ہے۔
ابراہیم الجروان نے کہاکہ اس بار 26سال بعد رمضان المبارک نسبتا سرد موسم میں شروع ہونے جا رہا ہے اور اس کا دورانیہ بھی کم ہوگیا ہے -۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امسال موسم سرما کا اختتام 20مارچ کو ہو رہا ہے، چنانچہ اس بار رمضان المبارک کے آٹھ سے نو روزے موسم سرما میں آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اب 2031ءتک رمضان المبارک سردیوں کے موسم میں آیا کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے اس بار سعودی عرب میں روزے کا دورانیہ 13سے 15گھنٹے کے دوران رہے گا۔ چونکہ رمضان المبارک 11مارچ کو شروع ہو رہا ہے تو اس بار عید الفطر 10یا 11اپریل کو متوقع ہے۔پاکستان میں تو روزے کی ٹائمنگ اس سے بھی کم ہوجائے گی اور روزہ داروں کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی –