پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ؛17 اکتوبر کو یکم ربیع الثانی ہوگی

دنیا بھر میں ربیع الاول کی 12 تاریخ اپنے روائتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی -دنیا بھر میں بسنے والوں نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن منایا -پورے مہینے درودو سلام کی مھفلیں منعقد ہوتی رہیں -اور اب پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا، کل یکم ربیع الثانی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوا۔ملک میں مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود بہت سے شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جہاں آسمان صاف تھا جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ربیع الثانی 1445 ہجری کل ہوگی۔

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل