پاکستان میں بارشوں سے تباہی : 100 سے زائید افراد جاں بحق

پاکستان کے چار صوبوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابق بلوچستان ۔پنجاب ،سندھ اور کے پی کے میں 100 سے زائید افراد موت کی وادی میں اتر گئے، کئی افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن کی تلاش جاری ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدکےدوران مزیدمون سون بارشیں ہو ں گیں ،8 اور 9 جولائی کےدوران میرپورخاص،دادو،کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ اور بدین میں تیز بارشوں کاامکان ہے جبکہ راولپنڈی،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،لاہوراور فیصل آبادکےنشیبی علاقےزیرآب آنےکاخطرہ ہے ، اس کے علاوہ پاکستان کے دیگر اضلاع آزاد کشمیر،بولان،قلات،خضداراور لسبیلہ کےندی نالوں میں بھی طغیانی کاخدشہ ہے اسی طرح ،کشمیر،گلیات،مری،چلاس،گلگت،ہنزہ،اور سکردومیں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے ۔

 محکمہ موسمیات جس کی ماضی قریب میں بہت سی پیشن گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئیں جس کی وجہ سے اس ادرے کی ناقص کارکردگی کو میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اب انکا دعویٰ ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں عید کے دنوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،کوئٹہ،قلات،خضدار،لسبیلہ، ،سبی،پنجگور،تربت میں بارش ہو گی ،اسی طرح اسلام آباد، اور کے پی کے صوبہ کے شہروں ،سوات اور مانسہرہ میں 9 سے 12 جولائی کےدوران بارش کاامکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب اور حادثات کے سبب جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے امداد کا اعلان کردیا ہے

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا