پاکستان میں اس سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانور قربان کیے گئے ؛ سنت ابراہیمی پر 376 ارب روپے خرچ ہوئے

اگرچہ گزشتہ 2سالوں میں مہنگائی نے پاکستانی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور مرغی کا گوشت خریدنا بھی عام آدمی کے لیے مشکل ہوگیا ہے مگر اس کے باوجود پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس سال بھی سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کیا -اب حکومت کی جانب سے اس کے اعداد وشمار بھی سامنے آگئے ہیں -پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر انتظام ایک سو اٹھارہ مویشی منڈیاں میں سات لاکھ باسٹھ ہزارآٹھ سو اکانوے چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 60 لاکھ سے زیادہ افراد نے پاکستان کے چاروں صوبوں کے 200 کے قریب شہروں میں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا – اس سال 20لاکھ بچھڑے ،35 لاکھ بکرے اور 60 ہزار اونٹ قربان کیے گئے –

کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی118منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانورفروخت ہوئے، ان میں سے صرف لاہور میں لاہور کی 4 منڈیوں میں1لاکھ 86 ہزار جانور فروخت ہوئے، ملتان ڈویژن کی15منڈیوں میں1 لاکھ 26 ہزار جانور فروخت ہوئے۔

 

ڈی جی خان کی22 منڈیوں میں1 لاکھ 3 ہزار چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے، فیصل آباد کی 15 منڈیوں میں1 لاکھ 53 ہزار967 جانوروں کی خریدوفروخت ہوئی، ساہیوال میں قائم 17 منڈیوں میں78 ہزار974 جانور فروخت ہوئے۔اعدادوشمارکے مطابق بہاولپورکی19منڈیوں میں59ہزارجانورفروخت ہوئے، سرگودھا کی 14 منڈیوں میں 36 ہزار180جانورسیل کیے گئے۔اگر یہ کہا جائے کہ لاہور ایک بار پھر پنجاب میں سب شہروں پر بازیلے گیا تو غلط اور بے جا نہ ہوگا –

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان