21
دنیا کے بعض ممالک میں بسے لوگ چاند گرہن کا نظارہ کرسکیں گے -رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:53 پر شروع ہوچکا ہے جو دوپہر 2:32 پر ختم ہوا ، جس کا مکمل دورانیہ 4 گھنٹے 38 منٹ رہا -یورپ، امریکہ، جاپان، میکسیکو، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں چاند گرہن دیکھا جائے گا،جبکہ پاکستان،بھارت ، بنگلہ دیش، سری لنکا، سعودیہ عرب، ایران، افغانستان اور دبئی کے علاقوں میں نہیں دیکھا جاسکا کیونکہ جب چاند کو گرہن لگنا شروع ہوا تو پاکستان میں دن کا آغاز ہوگیا تھا -اگر آپ بھی چاند گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور پاکستان میں رہتے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ انٹر نیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے 4 گھنٹے تک اس عمل سے محظوظ ہوسکتے ہیں اور اگر آپ اس پر مزہبی رجحان رکھتے ہیں تو اس دوران عبادت بھی کرسکتے ہیں –