پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز نے اربوں مالیت کی منشیات ضبط کر لیں

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نے مشترکہ کارروائی میں کھلے سمندر میں 15 ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کارروائی کھلے سمندر میں کی گئی، جہاں سے ان مشتبہ افراد کو پکڑا گیا، جو بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ضبط کی گئی منشیات کا وزن 1450 کلو گرام ہے۔

Image Source: Parhlo.com

برآمد ہونے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 15 ارب روپے ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات کو قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کارروائی کے دوران کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔
پی این ایس دہشت نے سمندر میں انسداد منشیات کی اسمگلنگ کا کامیاب آپریشن کر کے 4500 کلو منشیات برآمد کر لی۔ برآمد ہونے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 6.7 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کھلے علاقے میں کڑی نگرانی کے باعث سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے