پاکستان میں مظلوموں کے غموں میں کمی نہ آسکی ملکت خدداد کہلانے والے پاکستان میں ایک 8 یا 9 سالہ معصوم نابالغ بچی کو بدبخت درندے اٹھا کر لے گئے اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا -دکھ کی مزید بات یہ ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ملیر کے علاقے میں لگائے گئے کیمپ کی مقیم 8 سے 9 سالہ لڑکی کے دونوں پاؤں بھی متاثر تھے ،
A doomed country… This is why Pakistan is the second worst state in the world for women.
https://t.co/cJTlkb9gaP— Saad Kaiser 🇵🇰 (@TheSaadKaiser) October 24, 2022
اسے کلفٹن فور میں ایک مال کے باہر سے دو افراد نے اٹھایا اور تقریباً تین گھنٹے بعد واپس اسی علاقے مٰیں چھوڑ دیا تاہم ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ متاثرہ ، ملیر سے کلفٹن فور کیسے پہنچی ۔ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد یہ بھیڑیے اسے واپس اسی جگہ جخمی حالت میں طھوڑ گئے – بچی کی حالت غیر ہونے پررات 10 بجے اسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا میڈیکل کیاگیا ، پولیس سرجن افسر نے بچی کے مکمل میڈیکل اور زیادتی کی تصدیق کردی۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان لم عمر بچے بچیوں اور خواتین کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست مین دوسرے نمبر پر آگیا ہے -پاکستان مین گزشتہ 5 سالوں میں جتنے بچے ہوس کا شکار ہوئے اور پھر بےگناہ مار دیے گئے اوراس پر جس طرح اس قوم نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے دور نہیں کہ اللہ ہم سے ناراض ہو کر اپنی پکڑ میں لے لے –
جو ھالات اس وقت پاکستان کے چل رہے ہیں اس میں زیادہ تر حصہ ہمارے برے اعمال کا ہے اللہ ہمیں ہدایت عطا فرمائے ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور ان شیطانوں کو غرق کرے جو بے بس مظلوم معصوم اور کمسن لوگون کو اپنے ظلم و جبر کا نشانہ بناتے ہیں