پاکستان مسلم لیگ نون کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب ان کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے ان سے ان کا ایک دیرینہ ساتھی چھین لیا -پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر گوندل نے نواز شریف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر لی ہے۔
چوہدری نذر گوندل نے بلاول ہاوس اسلام آباد میں چیئر مین بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کےبعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات میں چوہدری نذر گوندل سمیت پیر حمزہ کرامانی بھی شامل تھے۔ چوہدری نذرگوندل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں، نذر گوندل پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے پی پی
27 میں الیکشن لڑیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2018کے الیکشن میں فواد چوہدری کی سپورٹ کی توکی تھی لیکن پارٹی میں شمولیت نہیں اختیار کی تھی۔