26
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کا اعادہ کیا۔