پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی 34 برس کی ہوگئیں

ٹی وی سکرین پر اپنی زبردست اور معصومانہ اداکاری سے شہرت کمانے والی اور نام بنانے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی 34 برس کی ہوگئیں انھوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور میڈیا پر اپنی سالگری کی تصاویر شئیر کیں ۔

 

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی لازوال اداکاری کے باعث بہت کم عرصے میں صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں اور ان کا نام ڈرامے کی کامیابی کی کنجی سمجھا جاتا ہے ۔ معروف ڈرامہ سیریل”تیرے بن”میں میرب کا کردار ادا کرنے والی یمنٰی زیدی نے 30 جولائی کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائی، سالگرہ کے اس خاص دن شوبز سے وابستہ اداکار وہاج علی، یشما گل، سمیع خان، عاصم محمود، اور معروف ڈائریکٹر عبداللہ کادوانی سمیت دیگر لوگوں نے بھی اداکارہ کو سالگرہ کے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔ جس پر یمنیٰ نے سالگرہ کے تمام پیغامات کو خوبصورت انداز میں سٹوری پر شئیر کیا۔اس کے بعد مداحوں اور پرستاروں کی جانب سے بھی یمنیٰ زیدی کو سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری رہا –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے