پاکستان ریلویز کی یہ روایت رہی ہے کہ یہ ادارہ عیدین پر مسافروں کےلیے خصوصی ٹرینز چلاتا ہے تاکہ اپنے پیاروں سے دور شہری اپنے گھروالوں کے ساتھ محفوط سفر کے ذریعے کم خرچ پر گھر پہنچ کر عید گزار سکیں – پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے مابین چلے گی، دوسری ٹرین کراچی سے فیصل آباد کے ذریعے پشاور جائے گی۔تیسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے لاہور کے راستے راولپنڈی جائے گی، ریلوے نے عید سپیشل ٹرینوں کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا، عید سپیشل ٹرینوں کا شیڈول چند روز میں جاری کیا جائے گا۔