پاکستان ریلوے نے2500 فٹ لمبی مال گاڑی چلا دی

کراچی (انٹرنیوز) پاکستان ریلوے نے 2500فٹ لمبی مال گاڑی چلا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملکی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی ہے ،2500فٹ لمبی مال گاڑی 50ڈبوں پر مشتمل ہے جسے انتہائی طاقتور انجن کے ذریعے چلایا گیا ہے۔مال گاڑی 60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کراچی سے 3ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی جس کی اوسط رفتار 38کلو میٹر رہی۔ترجمان ریلوے کے مطابق مال گاڑی 94بائیس ویلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس ٹرین سے سڑک پر ٹریفک کے دبا ؤاور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

عالمی منڈی میں پٹرول سستا ؛ پاکستان میں 12 روپے فی لٹرکمی کا امکان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ