پاکستان ریلویز کا مزید 16مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کاسالانہ 12 ارب سے زائد ریونیو دینے والی مزید 16مسافر ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کا فیصلہ -ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کیلئے رکھے گئے بینچ مارک میں بھی قوانین کی خلاف ورزی ،ٹینڈر ویلیو ایشن 13مارچ کو کی جائیگی – پاکستان ریلوے نے سالانہ 12ارب سے زائد کا ریونیو دینے والی مزید 16 مسافر ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلوے نے سالانہ اربوں روپے کما کر دینے والی مزید16مسافر ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی بڈنگ کے بعد یہ مرحلہ مکمل کیا جائیگا ، آئوٹ سورنگ کی جانیوالی ٹرینیں سالانہ ریلوے کو 12ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو کما کر دیتی ہیں، جن ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کی جائیگی ان میں شالیمار، کراچی ایکسپریس ، بولان ایکسپریس ، تھل ایکسپریس ، سرسید ایکسپریس، موسی پاک ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، کوہاٹ ایکسپریس، میل ایکسپریس، نارووال پیسنجر، جنڈ پیسنجر، شاہین پسنجر، اٹک اور چمن شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق منافع کما کر دینے والی ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کو دینے کی ضرورت نہیں بلکہ مانیٹرنگ سسٹم مزید بہتر کر کے آمدن میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کیلئے رکھے گئے بینچ مارک میں بھی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ٹینڈر کی ویلیو ایشن 13مارچ کو کی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ سے عوام سستی سفری سہولیات سے محروم ہو جائیں گے ،نجی کمپنیوں کے ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کرنے سے مہنگائی میں پسے عوام کو مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ے گا ۔لاہور (انٹرنیوز)

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

عالمی منڈی میں پٹرول سستا ؛ پاکستان میں 12 روپے فی لٹرکمی کا امکان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ