پاکستان خطرناک ٹیم ہے، ہوسکتا ہے کل وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلے؛کپتان جنوبی افریقہ

پاکستانی ٹیم کس وقت کیا کرجائے اس کے حریف بھی اندازہ نہیں لگا سکتے -ہارا ہوا میچ جیتنا اور جیتا ہوا میچ مخالف کی جھولی میں ڈال دینا پاکستانیوں کی پرانی ریت چلی آرہی ہے اس کا اندازہ ورلڈ کپ میں اب تک سب سے اچھی پرفارمنس دکھانے والی ساؤتھ افیقن ٹیم کو بھی ہے جس کا اظہار آج اس ٹیم کے کپتان نے میڈیا ٹاک میں کیا -جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما کا کہنا ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے، ہوسکتا ہے کل وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلے۔چنئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیمبا باوما کا کہنا تھا کہ ہم ویسا ہی کھیلیں گے جیسا کھیلتے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹرینتھ اور کمزوریوں کا تجزیہ کیا ہے، کوشش کریں گے کہ پاکستان کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھائیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے، پاکستان اب تک اچھی کرکٹ نہیں کھیلا، ہوسکتا ہے کل وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیل جائیں ۔ کنڈیشنز کو دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے، ۔ٹیمبا باوما کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہتر سے بہتر پرفارم کریں۔ افغانستان اور پاکستان کے میچ میں دیکھا کہ یہاں بعد میں بیٹنگ کرنا آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک پہلے بیٹنگ میں اچھا پرفارم کیا ہے، کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کریں یا بعد میں، مائنڈ سیٹ ایک کی ہو کہ ہمیں میچ جیتنا ہے اور یہی سوچ لے کر ہم میدان میں اتر رہےہیں اور جیت کا باہر نکل رہے ہیں ۔ٹیمبا باوما کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہم کمزور نہیں سمجھ سکتے، وہ ٹاپ چار کی ٹیم ہے۔ پاکستان ٹیم کی بری فارم کا ہمیں فائدہ تو ہے مگر کل ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا، پاکستان ایک دن اگر خراب کھیلتی ہے تو اگلے روز بہت خطرناک بھی ہوتی ہے۔دوسری جانب بابر اعظم کل کے میچ میں ہر صورت فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنا چاہتے ہیں کل کی شکست انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کردے گی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی