پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ایک اورضمنی الیکشن لڑنے کافیصلہ

پاکستان تحریک ا نصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے ایم این اے سردار جعفر لغاری چند روز قبل انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ان کی سیٹ خالی ہو گئی تھی -جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کرانے کے احکامات جاری کردیے – پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔وہ اس سے پہلے بھی 7 ضمنی انتخاب جیت چکے ہیں -صرف کراچی کی نشست پر انہیں شکست ہوئی تھی –

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور کی نشست سردار جعفر لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی ہے ،پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی قیادت نے تجویز دی خالی نشست پر عمران خان الیکشن لڑیں ،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟