سوشل میڈیا سے نان بنانے والی حریم شاہ آج کل کپتان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں اور ان کے خلاف کوئی بات کرے تو اسے بھرپور جواب بھی دیتی ہیں -اب جب عمران خان نے ٹک ٹاک پر آنے کا فیصلہ کیا تو دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے ان کی اس کاوش کو خوب سراہا اور چند گھنٹوں میں ان کے فالورز کی تعداد 2ملین سے تجاوز کرگئی – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹک ٹاک پر دھوم کے بعد ٹک ٹاک کوئین حریم شاہ نے انہیں اپنے دلچسپ انداز میں خوش آمدید کہہ دیا۔اب پی ٹی آئی کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا کہ چند ہفتوں میں عمران خان پاکستان کی ٹاپ کی ٹک ٹاکر جنت مرزا جو اس وقت 2 کروڑ فالورز کے ساتھ نمبر ون کی پوزیشن پر ہیں ان سے یہ اعزاز چھین لیں گے -تاہم اس بارے میں جنت مرزا نے کسی قسم کا کئی ردعمل نہیں دیا –
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز تحریک انصاف کے آفیشل ہینڈل سے یہ اعلان کیا گیا تھاکہ خان صاحب نوجوانو ں میں مقبول ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنانے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد عمران خان کا ٹک ٹاک پر اکاونٹ بنایا گیا جس پر دیکھتے ہی دیکھتے 20 لاکھ سے زیادہ فالورز ہوگئے۔