پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا

پاکستان میں لوگوں کو کرونا اور ڈینگی اس وقت ہوجاتا ہے جب انہیں عدالت طلب کرے یاکوئی ادراہ پوچھ گچھ کے لیے بلائے یا پھر کسی اہم ایونٹ کی آمد میں چند دن رہ جائیں اب کیونکہ راولپنڈی میںً 26 تاریخ کو عمرا ن خان نے اپنے راہنماؤں کو پنڈی پہنچنے کا ٹاسک دیا ہے تو تحریک انصاف کے بہت سے فصلی بٹیرے اب آپ کو بیمار نظر آئیں گے اس کا آغاز آج فواد چوہدری سے ہوگیا ہے اب دیکھتے ہیں کسے کروناپکڑتا ہے اور کس کے بلڈ پریشر اور شوگر کے مسائل جنم لیتے ہیں –

 

اطلاعات کے مطابق آج الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان اور فواد چودھری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے،فیصل چودھری نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے وہ زخمی ہیں انہیں کچھ مہلت دی جائے جبکہ فواد چودھری کو ڈینگی بخار ہے لہذا فواد ہوہدری کو عدالت حاضری سے 2 ہفتے کا استثنیٰ دیا جائے۔پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو 21 دن کا ریلیف دیتے ہوئے کیس کی سماعت13دسمبر تک ملتوی کردی

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا