پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ گرفتار

آج پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی -جس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے مختلف کارکنان اور امیدواران شرکت کے لیے سڑکوں پر تھے -انہی مظاہرین میں لاہور سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے والے سلمان اکرم راجہ بھی شامل تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا -پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ سلمان اکرم راجہ کو لاہور کے علاقہ جیل روڈ پر پارٹی آفس کے باہر کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔پولیس نے سلمان اکرم راجہ اور گرفتار کارکنان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے عون چوہدری کے خلاف الیکشن لڑا، جس میں الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کو کامیاب قرار دیا جس کے خلاف سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے رجو ع کیا جس کے بعد حکم امتناع جاری کرتے ہوئے عون چوہدری کے حلقے کے نتیجے کو روک دیا گیا اور الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی واپس لیا ۔حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج کسی بھی مقام پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی -خلاف ورزی پر یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری