پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ریلی منسوخ کرنے کا اعلان

آج عمران خان نے لاہور میں زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی کا اعلان کیا تھا -جس کے لیے کارکنان کو 1 بج کر 30 منٹ کا وقت دیا تھا تاہم ریلی کے آغاز سے پہلےہی پولیس نے ریلی اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائید کردی اور ساتھ ہی لوگوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کردیا-جس کے بعد کپتان نے غریب عوام کو مصیبت میں ڈالنے کی بجائے ریلی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

 

 

ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت طاقت کا استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتی ہے تاکہ انتخابات سے بھاگا جا سکے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے انھوں نے ریلی میں آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب کارکن پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں،انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات سے بھاگنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے، ہمارے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، میرے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں لیکن ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، آج کی ریلی بھی عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانی تھی لیکن نگران حکومت نے بربریت کی انتہا کردی ہے ، ایسا تو کبھی مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا۔اب پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کرے گی اور اگر عدالت کی جانب سے ان کو ریلی یا جلسے کی اجازت مل گئی تو پھر لاہور میں جشن دیکھنے والا ہوگا کیونکہ پھر لوگ بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کرکے اپنے خاموش غم و غصے کا اظہار کریں گے –

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل