پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی جہانگیرترین کی ” استحکام پاکستان پارٹی ” میں شمولیت کی تردید

آج سارا دن یہ خبر گردش کرتی رہی کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ بھی جہانگیرترین گروپ میں شامل ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے آج جہانگیرترین سے ملاقات کی، جس کے بعد لاہور سے تعلق رکھنے والے دونوں سیاست دانوں نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی ،جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کااظہار کردیا۔ تاہم اب مسرت چیمہ کی جانب سے اس خبر کی تردید سامنے آگئی ہے -مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ ان کی جہانگیر ترین سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور میڈیا پر چلنے والی ان کی جہانگیر ترین کے ساتھ یہ تصویر 6 سال پرانی ہے �
 

 

جہانگیر ترین گروپ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ان کی جماعت آج استحکام پاکستان پارٹی کا باقاعدہ اعلان کرے گا،نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین ہوں گے ۔ذرائع ترین گروپ کامزیدکہناتھا کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں آج شام پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ،عمران اسماعیل، علی زیدی ، فوادچودھری اور عامر کیانی نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے ،مولوی محمود، جے پرکاش، مرادراس، فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کا حصہ ہوں گے ۔جبکہ پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن بھی فائنل کرلیا گیا ہے -اس بات کا امکان بھی ہے کہ جہانگیر ترین کا یہ گروپ عام انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجیسٹمنٹ بھی کرلے گا اور یہ مل کر الیکشن لڑیں گے تاہم اس کا اعلان الیکشن کی تاریخ آنے کے بعد اس وقت کے حالات دیکھ کر ہی کیا جائے گا –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز