پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

آج پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کےپہلے روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے جس کو بہت اہمیت دی جارہی ہے – ایک نجی چینل کی خبر کے مطابق ملاقات آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانےمیں ہوئی اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

 

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیا۔ امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔تاہم ان کی ان ملاقاتوں سے حکومتی ایوانون مین بے چینی پید اہوجاتی ہے اب انتظار ہے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کا دیکھنا ہے کہ صحافیوں کے اس ملاقات کے سوال پر ان کا کیا جواب آتا ہے ؟-

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی