شہر یار آفریدی کو ایک بار پھر حکومت اور کے پی کے انتظامیہ نے سخت امتحان میں ڈال دیا -کل میڈیا پر خبر آئی تھی کہ تحریک انساف کے رہنما رہائی پانے کے بعد گھر پہنچ گئے جہاں ان کی اپنے بچوں سے ملنے کی تصویر بھی وائرل ہوئی تھی -مگر ان کے اہل کانہ کی یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور شہریار آفریدی کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ۔
شہر یار آفریدی کو رہائی ملنے کے بعد دوبارہ پھر سے اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔
— Mariam Warraich
(@MariamWaraich) August 3, 2023
ایک نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق شہریار آفریدی کو عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں جیل سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ، حراست میں لینے کے بعد ان کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، جنہوں نے شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتار ی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔دوسری جانب امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر موجود تھی ۔