لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کو اسلام آباد کی جانب بڑھتے ہوئے 4 روز گزر گئے ہیں اس وقت یہ قافلہ گوجرانوالہ میں موڑ ایمن اباد کے قریب ہے آج قافلے کی روانگی سے قبل کل حادثے میں شہید ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی ًمغفرت کی دعا کی گئی -مگر اب تک کیونکہ حکومت نے عمران خان کو جلسے کے لیے کوئی مقام دینے کا فیصلہ نہیں کیا اس لیے اب پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے – پی ٹی آئی اسلام آباد صدر علی نواز اعوان نے اس اجازت نامے کے لیے درخواست دائر کی۔
نجی ٹی وی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ملکی معیشت خراب حالات، بدانتظامی کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا،سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی سری نگر ہائی وے پر جلسہ کر سکتی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ
کے انعقاد کیلئے درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رجوع کیا، لیکن ابھی تک ان کی جانب سے کوئی حکم نامہ سامنے نہین آیا اسی لیے درخواست میں وزارت داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اورآئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا تاکہ ان کو سپریم کورٹ اس بارے میں کوئی مناسب حکم نامہ یا ہدایات جاری کرے ۔