پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے کے انتخابات میں میدان مار لیا

کے پی کے میں الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرتے ہوئے اپوزیشن کو بری طرح شکست فاش دے دی -عمران خان کے حالیہ بیانیے کو کے پی کے کی عوام نے دل سے قبول کرلیا اور اب وہ عمران خان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کیے گئے مجموعی نتائج کے مطابق، ای سی پی کی جانب سے اعلان کردہ 45 تحصیلوں میں سے 21 تحصیلوں میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔ 20 تحصیلوں کے نتائج کا انتظار تھا۔جمعیت علمائے اسلام فضل نے تحصیل کونسلوں کی چھ، پاکستان مسلم لیگ نواز نے چار اور عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے دو دو نشستیں حاصل کیں۔ جبکہ چھ نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئیں ۔

ای سی پی کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری عارضی مجموعی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے یا تو تحصیل کونسل کی نشست جیتی یا دوسرے نمبر پر رہیں ۔پی ٹی آئی نے سوات اور مالاکنڈ کے اضلاع کے حلقوں میں کلین سویپ کیا جبکہ اس نے شانگلہ اور لوئر دیر کے اضلاع میں زیادہ تر نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔پاکستان پیپلز پارٹی، مجلس وحدت المسلمین، قومی وطن پارٹی اور پاکستان راہ حق پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ خیبر پختونخواہ کے شہروں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولائی پلاس، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئر اور اپر دیر، اپر اور لوئر چترال، کرم، اورکزئی اور شمالی۔ اور جنوبی وزیرستانمیں الیکشن کا انعقادہوا تھا ۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی شہر سوات میں پی ٹی آئی نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے تحصیل کونسل کی تقریباً تمام نشستوں پر قبضہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ کے بھائی عبداللہ خان کو ان کی آبائی تحصیل مٹہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ حکمران جماعت نے اپر اور لوئر چترال کے اضلاع میں اپنی پہلی انتخابی کامیابیاں ریکارڈ کیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی