پاکستان تحریک انصاف نے کل سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دے دی

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا انھوں نے میڈیا بیان کے ذریعے لوگوں سے اس احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اورغلط پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے عمران خان نے آج شانگہ کے جلسہ میں عوام سے خطاب کے دوران بھی مہنگائی کے حوالے سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ وہ 2 روز بعد اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انھوں نے شانگلہ کے نوجوانوں کو اپنا ساتھ دینے کا وعدہ بھی لیا ۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل