پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری روکنے کے لیے منصوبہ بنا لیا

عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تحریک انصاف نے اپنے ٹائیگرز کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی -ان کی اس کال پر سینکڑوں نوجوانوں نے لبیک کہا اور کپتان کے گھر کے آگئے آکر بیٹھ گئے اور اب خیمے لگانے کی تیاری بھی شروع کردی ہے -مگر انھوں نے عمران خان کی گرفتاری یا کسی اور ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے بھی اپنے شیروں کو ٹاسک دے دیا -پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے اپنے پارٹی کارکنوں کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جو کارکن اور عہدے دار گھر بیٹھا رہا اسے فارغ کر دیں گے۔

علی زیدی نے موجودہ حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، اگر کوئی زمان پارک کی طرف گیا تو کراچی میں بلاول ہاؤس ہم سے دور نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جو کارکن اور عہدے دار گھر بیٹھا رہا تو وہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہوگا، لاہور اور اس کے ملحقہ علاقے کے کارکنوں کو تاکید کر دی گئی ہے کہ وہ زمان پارک پہنچیں۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی