پاکستان تحریک انصاف لاہور کے رہنما فیض اللہ کموکا اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنےوالے سابق صوبائی وزیر سید سعیدالحسن ن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے رہنما فیض اللہ کموکا اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنےوالے سابق صوبائی وزیر سید سعیدالحسن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیض اللہ کموکا کہناتھا کہ اپنے شہر کی بھرپورطریقے سے آئینی فورم پر نمائندگی کی،ان کاکہناتھا کہ سیاسی جدوجہد پرامن طریقے سے ہونی چاہئے،سیاسی جدوجہد میں تشدد نہیں ہونا چاہئے،9 مئی کا سانحہ ملک کی تاریخ میں سیاہ دن ہے،اپنے ملک کے اثاثے کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،ان کاکہناتھا کہ ابھی میں نے فیصلہ کرنا ہے کہ سیاست کرنی ہے یا نہیں ۔

جبکہ دوسری جانب گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید الحسن نے کہا کہ 9 مئی کو اندوہناک واقعات سے مجھے اور حلقے کے عوام کو ذہنی اذیت پہنچی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو جلایا گیا، شہداکی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا، میں اور میرے حلقے کے عوام 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا۔تحریک انصاف سے لوگوں کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے -وہ تمام لوگ جو عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے اب تک چٹان کی طرح کپتان کے ساتھ کھڑے تھے اب 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف سے کسی بھی قسم کا تعلق یا ناطہ رکھنے کو تیار نہیں ہیں -اور ایسا لگ رہا کہ آنے والے دنوں میں اس میں اور تیزی آئے گی –

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل