پاکستان تحریک انصاف سندھ ہاؤس پر حملے کا منصوبہ بنا چکی ہے ؛ پیپلز پارٹی

حکومت نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ سے قبل حکمران جماعت کے کچھ ایم این ایز کو سندھ ہاؤس میں چھپا رکھا ہے – پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے اس بیان کے بعد کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایک درجن کے قریب ایم این ایز نے ‘وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے لیے پی پی پی کی کسٹڈی میں ہیں پی ٹی آئی کو اپوزیشن پر لفظی اور قانونی حملے کرنے کا جواز مل گیا ہے

وزیر اعظم نے بدھ کے روز ایک عوامی خطاب میں کہا تھا کہ اپوزیشن رہنما حکومتی قانون سازوں کی وفاداریاں خریدنے کے لیے “پیسے کے تھیلوں ” کے ساتھ سندھ ہاؤس میں بیٹھے ہیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن سے مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا تھا۔

پی پی پی کے ایم این ایز – عبدالقادر پٹیل، عبدالقادر مندوخیل، عابد حسین بھیو، جاوید شاہ جیلانی، احسان مزاری، نوید ڈیرو اور مہرین بھٹو نے جمعرات کی صبح ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عمران خان ان کی جماعت پر حلمہ آور ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی سازش تیار کررہے ہیں ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایسی معلومات تھیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر سندھ ہاؤس کے اراکین کو کوئی نقصان پہنچا تو حکومت ذمہ دار ہوگی اور یہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی