سندھ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔فردوس شمیم نقوی کے مطابق علی زیدی کو تحریک انصاف سندھ سیکریٹریٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ علی زیدی ابراھیم حیدری تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔اب اس پر سندھ پولیس کا ردعمل بھی آگیا – کراچی کی ساؤتھ زون پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی گرفتاری سے اظہار لاعلمی کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی ان کی گرفتاری کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات کا علم ہے۔
علی زیدی کی گرفتاری کے وقت موجود تحریک انصاف کے ورکرز کا کہنا تھا کہ گرفتاری کےموقع پر پولیس کی جانب سے کسی قسم کے کوئی وارنٹ وغیرہ نہیں دکھائے گئے – انھوں نے الزام لگا یا کہ پولیس نے آفس میں توڑ پھوڑ بھی کی ہےاس کے علاوہ ان کے ساتھ موجود ساتھیوں کے موبائل فون بھی توڑ دیے گئے ۔تحریک انصاف سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی زیدی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ۔ تحریک انصاف کے سینیر رہنماؤں نے اسے پیپلز پارٹی کی سازش قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کی پارٹی کو رداری نے ہائی جیک کرلیا ہے –