پاکستان بھارت کو ہرا کر یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا نائب چیئرمین بن گیا

بھارت کو آج اس وقت انتہائی حیرت انگیز شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب 56 رکنی بورڈ کے 38 ارکان نے پاکستان کی حمایت میں ووٹ ڈال دیا -اور یوں بھارت کو 20ووٹوں سے شکست دے کر پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا نائب چیئرمین منتخب ہو گیا.

پاکستان 2023ءتا2005ءاس عہدے کے لیے منتخب ہوا ہے۔ گزشتہ جمعہ کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایگزیکٹو بورڈ کا 218واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایشیاءپیسیفک گروپ سے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں 20ووٹوں کی برتری سے نائب چیئرکے لیے منتخب کیا گیا۔ 56رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کو 38اور بھارت کو صرف 18ووٹ ملے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین اور یونیسکو کے تمام رکن ممالک کا پاکستان کی بھرپور حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔اب بھارتی میڈیا کئی ہفتے اس لکیر کو پٹتا رہے گا جہاں سے شکست کا سانپ انہیں ڈس کر نکل گیا ہے .

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے