پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ؛عارف علوی

ایران نے اپنے سے کہیں زیادہ مضبوط قوت رکھنے والے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے اس کا اگلے ہی روز بھرپور جواب دیا -اس سے پوری پاکستانی قوم میں اطمنان دیکھا جارہا ہے -اب اس پر صدر مملکت کا بیان بھی سامنے آگیا ہے – صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا، دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتا ہے کہ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایران میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے کئے ہیں، 2 روز قبل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں میزائل حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔اس کے جواب میں پاکستان کے حملے میں ایران میں پناہ لیے ہوئے بلوچ باغی گروپ کے 7 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے